کولگام/ضلع کولگام کے جائیبل لامر علاقے میں اخروٹ کےدرخت سے گرنے کے نتیجے میں 46 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق، جائیبل لامر میں مختار احمد نجارنامی ایک شخص اچانک درخت سے نیچے گر گئے، جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کے سلسلے میں حکام نے انکوائری شروع کردی ہے جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments