اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ نے اے آئی کی ترقی کی رفتار کم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین کا کہنا ہے کہ اے آئی ماڈلز کی پیش رفت سست کرنے کی ضرورت ہے۔
سی ای او ریسرچ کمپنی اینتھروپک کا کہنا ہے کہ اے آئی کی ترقی کی رفتار کم کرنا ناگزیر ہے کیونکہ یہ انسانوں کے قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔
ڈیریو اموڈی نے کہا کہ سائبر حملوں، بائیو دہشت گردی کے لیے ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی اب خود کو بہتر بنانے کی صلاحیت بھی حاصل کرچکا ہے، بے قابو ترقی اے آئی کو ہماری سمجھ اور کنٹرول کی صلاحیت سے آگے لے جاسکتی ہے۔
یہ پڑھیں:
ڈیریو اموڈی نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں اے آئی ٹیکنالوجی میں غیرمعمولی تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے، اے آئی گروپس 6 سے 12 ماہ میں پورے انٹرنیٹ پر قبضہ کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔
اینتھروپک کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اے آئی سے سنگین معاشی خلل بھی پیدا ہوسکتا ہے، تجارتی مفادات کی دوڑ اے آئی سے لاحق خطرات کو مزید سنگین بناسکتی ہے۔