ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈوڈہ میں جیش ِ محمد کے مبینہ ملی ٹینٹ کی باقیات اور ایم 4 رائفل برآمد

ڈوڈہ/سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ضلع ڈوڈہ کے سیوج دھار کے دِو شیتر علاقے میں جیشِ محمد (JeM) کے ایک مشتبہ ملی ٹینٹ کی گلی سڑی باقیات کے ساتھ ایک ایم 4 رائفل برآمد کی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ہفتہ کے روز دِو شیتر علاقے میں ایک مشتبہ گلی سڑی لاش اور اس کے قریب ایم 4 رائفل پڑی ہونے کی اطلاع دی۔افسر نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں اور متوفی کی شناخت سمیت دیگر متعلقہ تفصیلات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ایس او جی ڈوڈہ، راشٹریہ رائفلز (آر آر) اور سی آر پی ایف نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے جیشِ محمد کے ایک ملی ٹینٹ کی باقیات برآمد کی ہیں، جسے اس سے قبل ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں