کولگام/کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تلاشی لی۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی ملی ٹینسی سے متعلق ایک مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں انجام دی گئی۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع شوپیاں اور کولگام کے متعدد مقامات پر تلاشی لی گئی۔ یہ کارروائیاں مبینہ تخریبی سرگرمیوں سے متعلق جاری تحقیقات کا حصہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سی آئی کے کی ٹیموں نے دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی معاونت سے مختلف مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ عہدیدار کے مطابق معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔