ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی کیلئے 3 شرائط پیش کردیں

تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ شامل ہے۔

September 20, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی کیلئے 3 شرائط پیش کردیں

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی کیلئے 3 شرائط پیش کردیں

تہران: ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے تین شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے الجزیرہ سے گفتگو میں بتایا کہ تہران نے قطری ثالث کے ذریعے واشنگٹن تک اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

محسن رضائی کے مطابق ایران کسی ممکنہ معاہدے کے لیے تین بنیادی مطالبات رکھتا ہے۔ ان میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ شامل ہے۔

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ تہران قطری ثالث کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اسی ذریعے سے ایرانی مطالبات امریکا تک پہنچائے گئے ہیں۔

ان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کئی ماہ سے جاری جنگ کے دوران براہ راست مذاکرات نہ ہونے کے باوجود بالواسطہ سفارتی رابطے جاری رہے ہیں۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ یہ رابطے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ختم ہونے کے بعد بھی برقرار رہے۔ مذکورہ یادداشت پاکستان کی میزبانی میں جون میں ہونے والی بات چیت کے بعد طے پائی تھی، جس کا مقصد جنگ بندی اور ایک وسیع تر معاہدے کے لیے راستہ ہموار کرنا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں