ڈوڈہ/ڈوڈہ ضلع کے کرارا علاقے میں اتوار کے روز ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے علاقے میں لاش دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ خاتون کی شناخت معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس نے معاملے کی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ خاتون کی موت کے حالات اور وجوہات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔