ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایس آئی آرسے متعلق کمیشن کے تمام فیصلے پورے تعاون اور اتفاق رائے سے کیئے گئے:انتخابی کمیشن

نئی دہلی/الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق کمیشن کے تمام فیصلے پورے تعاون اور اتفاق رائے سے کیئے گئے ہیں۔کمیشن کے ایک سینئر عہدیدارنے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا، ’’الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے، جن میں ایس آئی آرکے فیصلے بھی شامل ہیں، اتفاق رائے سے اور دونوں الیکشن کمشنروں اور چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے کیئے گئے ہیں۔
عہدیدارنے میڈیا کے کچھ حلقوں میں شائع ہونے والی ایسی رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ایس آئی آر کے بارے میں کئی ایسے فیصلے نافذ کیے جن میں کمیشن کے دیگر دو اراکین کی رضامندی نہیں تھی۔
عہدیدارنے کہا کہ ریاستوں کی ووٹر فہرستوں کی تفصیلی نظر ثانی دو دہائیوں سے بھی پہلے کی گئی تھی۔ اس طرح کی خصوصی نظرثانی پہلے بھی ہوتی رہی ہے ۔ اس بار ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ عمل زیادہ ٹھوس، آسان اور وسیع ہوا ہے جس میں اب تک مختلف ریاستوں میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔عہدیدارنے کہا کہ ایس آئی آر کا مقصد ووٹر فہرست کو ٹھیک کرنا ہے، کسی اہل شہری کا نام کاٹنا نہیں ہے۔ کمیشن کی کوشش رہتی ہے کہ ووٹر فہرست میں کسی اہل شخص کا نام نہ چھوٹے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں