کہ سعودی عرب کی ترقی اور تبدیلی کا سفر پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور آزمودہ تعلقات بھی خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔
حرمین شریفین کو خطرہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتا ہے:وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سمیت سعودی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور تبدیلی کا سفر پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور آزمودہ تعلقات بھی خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور تعاون کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
شہباز شریف نے حوثی حملوں، خصوصاً مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حرمت یا سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوں گے۔