ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے اے آئی کی رفتار کو سست کرنے کے مطالبات کو مسترد کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی رفتار کو عالمی سطح پر سست کرنے کے مطالبات کو مسترد کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جو بھی مصنوعی ذہانت کی ترقی میں بازی لے جائے گا، وہی فاتح کا کردار ادا کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسی چیز کی ترقی کو ہرگز نہیں روکیں گے، جو صنعتی انقلاب سے بھی بڑی ثابت ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ اے آئی کو صنعتی انقلاب یا خود انٹرنیٹ سے بھی بڑی چیز قرار دیتے ہیں۔

امریکی صدر نے اے آئی کو سُپر انٹیلی جنس کا نام دینے کے اپنے منصوبے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ سننے میں سپر انٹلی جنس کا لفظ اے آئی سے زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں