ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ اور دو روزہ قیام متوقع

اقوام متحدہ میں شرکت، وزیراعظم کا لندن میں قیام، طبی معائنہ کرائیں گے، وطن واپسی ستمبر کے آخر میں ہوگی۔

September 26, 2026 · اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ نیویارک اور لندن آمد کا منظر

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ نیویارک اور لندن آمد کا منظر

وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت اور اہم خطاب کے بعد وطن واپسی کے سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع اور سفارتی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیویارک سے روانگی کے بعد لندن میں 2 سے 3 روز کا قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، فلسطین کے امور اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے بھرپور سفارتی اور ثالثی کردار کو اجاگر کیا۔ دورہ نیویارک کے دوران انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر کی صبح تقریباً 7 بجے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر پہنچیں گے۔ لندن میں اپنے اس مختصر قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنا باقاعدہ طبی معائنہ کروائیں گے۔ طبی معائنے اور معالجین سے مشاورت کے بعد ان کی 27 یا 28 ستمبر کو پاکستان واپسی متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں