ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں ہندوتوا ایجنڈا شدت اختیار کر گیا، دہلی میں مدینہ مسجد شہید

اقلیتیں غیر محفوظ، رات کی تاریکی میں انہدامی کارروائی، ہزاروں عبادت گاہیں نشانہ بن چکی ہیں، رپورٹ جاری۔

September 26, 2026 · اہم خبریں

بھارت میں مدینہ مسجد کی شہادت کے بعد کا ایک منظر۔

بھارت میں مدینہ مسجد کی شہادت کے بعد کا ایک منظر۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا شدت اختیار کر گیا ہے اور ملک بھر میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی ہے۔ بھارتی حکام نے نئی دہلی کے علاقے شالیمار باغ میں قائم مدینہ مسجد کو رات کی تاریکی میں شہید کر دیا۔ مقامی رہائشیوں نے مسجد کے اندر افراد کی موجودگی کے باوجود اس یکطرفہ اور غیر قانونی انہدامی کارروائی پر شدید غم و غصے اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے مسلم نیٹ ورک ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری 6 سالہ بلڈوزر مہم کے دوران اب تک 2,100 سے زائد مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 2020ء کے دہلی فسادات کے دوران بھی کم از کم 17 مساجد، مدارس اور مزارات کو منظم حملوں کے بعد نذرِ آتش کیا گیا تھا، جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی عدم تحفظ کی بدترین عکاسی کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں