ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھا لیا

یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ نے فیملی کورٹ میں نان نفقے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اپنے اور بیٹے کیلئے مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بعد میں وہ اپنے بیٹے کی سالگرہ میں شریک ہوئے جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایمان فاطمہ کے وکلاء کے مطابق طلاق کا نوٹس متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹر نہ ہونے کے باعث جوڑا تاحال قانونی طور پر شادی شدہ سمجھا جا رہا ہے۔

اب معاملہ فیملی کورٹ میں پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ ایک بار پھر اس جوڑے کی نجی زندگی پر مرکوز ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں