ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریخ پر سورج طلوع ہونے کے بعد کا منظر (سحر انگیز ویڈیو)

کراچی (8 اکتوبر 2026): زمین پر سورج طلوع ہوتے تو روز دیکھتے ہیں آج ہم آپ کو مریخ پر سورج طلوع ہونے کا سحر انگیز منظر دکھاتے ہیں۔

سورج طلوع ہوتے تو ہم نے روز ہی دیکھا ہے۔ کبھی سمندر کے کنارے، کبھی پہاڑوں کے پیچھے اور کبھی کھڑکی سے جھانکتی سورج کی پہلی کرنیں۔ مگر کیا آپ نے کبھی مریخ پر سورج طلوع ہونے کے بعد کا منظر دیکھا ہے؟

آپ کا جواب یقینی طور پر ہوگا نہیں؟ تو ہم آپ کو دکھاتے ہیں مریخ پر سورج طلوع ہونے کے بعد کا ایک انتہائی سحر انگیز منظر۔

ناسا کے مریخ پر موجود کیوروسٹی روور نے سرخ سیارے کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز منظر کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ تصویر میں اربوں سال پرانی مریخی چٹانیں سورج کی روشنی میں نہاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دور پہاڑیوں کا دلکش منظر بھی نظر آ رہا ہے۔ یہ تصویر مریخ پر سورج طلوع ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لی گئی۔

 

کیوروسٹی 2012 میں مریخ پر اترا تھا اور دو ہزار چودہ سے تین میل بلند ماؤنٹ شارپ پر تحقیق کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں