ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی کیوں لگائی گئی؟ فیصل قریشی نے بڑی وجہ بتا دی

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگانے کی کوششوں کے پیچھے چھپی وجہ سے متعلق اہم دعویٰ کر دیا۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ان کے ذریعے پاکستان کا مثبت تاثر سامنے آنے سے خوفزدہ تھی۔

اداکار کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی بدولت بھارتی عوام کو معلوم ہوا کہ پاکستان میں بھی عام، تعلیم یافتہ اور مہذب لوگ بستے ہیں، یہی وجہ تھی کہ حکومت نے ان ڈراموں کا اثر محدود کرنے کی کوشش کی۔

فیصل قریشی نے دعویٰ کیا کہ پابندیوں کے باوجود بھارتی ناظرین نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا بند نہیں کیے بلکہ وی پی این کا استعمال شروع کر دیا۔ عوام کی دلچسپی برقرار رہنے کے باعث بالآخر بھارتی حکومت کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں