ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے، خواجہ آصف

فی الحال 6 مہینے کےلیے گورنر راج لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد ری ویو ہوسکتا ہے ،میڈیا سے گفتگو

October 15, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے۔ ابھی تک تو خیبر پختونخوا میں احتجاج کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے۔فی الحال 6 مہینے کےلیے گورنر راج لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد ری ویو ہوسکتا ہے 2،3 یا 6 مہینے کیلیے۔

مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی، مذاکرات کو پورا ٹائم دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں