ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک ملیشیا مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ‘ہریماؤ مارخورIV’ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

مشترکہ مشق نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ،آئی ایس پی آر

October 15, 2026 · اہم خبریں, قومی

فوٹو آئی ایس پی آر

فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان اور ملیشیا کی افواج کے مابین انسدادِ دہشت گردی کی چوتھی دو طرفہ مشترکہ مشق “ہریماؤ مارخور-IV” نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے جاری رہنے والی اس مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی کا تجربہ شیئر کرنا، عملی مشقوں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا، اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تبادلہ کر کے جنگی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشترکہ مشق نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں