English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹین لیگ میں مزید2ٹیموں کا اضافہ میچز شارجہ اور دبئی میں ہوں گے

دبئی( اسپورٹس ڈیسک) ٹی ٹین لیگ میں رواں برس مزید2 ٹیموں کا اضافہ کیا جائیگا۔ میچز اب شارجہ کے ساتھ دبئی میں بھی ہوں گے۔ پاکستانی اور بھارتی برادری کے اسکواڈ کو حصہ بنایا جارہا ہے۔ ٹی ٹین لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ دسمبر میں شارجہ میں کھیلا گیا تھا جس میں6ٹیمیں بنگال ٹائیگرز‘ کیرالا کنگز‘ مراٹھا عریبئنز‘ پختونز‘ پنجاب لیجنڈز اور ٹیم سری لنکا شامل تھی۔ ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا دورانیہ بھی8سے10 کیا جائیگا۔ نئی ٹیموں کے ناموں کا اعلان جلد ہی کردیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے