سوناکشی سنہا نے سونم کپور کو مغرور قرار دیا تھا
مغرور لگتی ہوں تو معافی مانگتی ہوں، سونم کپور کا ٹویٹ
ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے رویے پر ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا سے معافی مانگ لی۔ حال ہی میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور بھارتی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’’ووگ بی ایف ایف‘‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے سونم کو مغرور قرار دیا۔ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ سونم فیشن کے نت نئے انداز کو تو اپناتی ہیں لیکن اس میں ان کا غیر ضروری رویہ دکھائی دیتا ہے۔ دوسری جانب سونم کپور نے فوراً ہی اس بات پر ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرکے سوناکشی سے معافی مانگ لی۔ سونم انے اپنی پوسٹ میں منیش ملہوترا کا شکریہ ادا کیا اور سوناکشی کو مخاطب کرکے لکھا کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ گرم جوشی سے پیش آتی ہوں مجھے نہیں یاد کہ میں نے کب مغرور رویہ دکھایا لیکن اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا تو مجھے معاف کردیں سونم کپور کے معافی مانگنے پر سوناکشی نے جواب دیا کہ اس کو سنجیدگی سے نہیں لو، شو کو دلچسپ بنانے کیلئے اکثر ایسا کہنا پڑتا ہے جوانہیں کہنا چاہئے۔

