English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپاٹ فکسنگ کی روک تھام پی ایس ایل تھری ٗ ٹیموں کی 24گھنٹے نگرانی کا فیصلہ

تمام 6ٹیموں کیساتھاے اینٹیگریٹی آفیسر ز لگائے جائیں گے ٗ پی سی بی کا بڑ ا اقدام
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)سپر لیگ تھری کواسپاٹ فکسنگ سے پاک رکھنے کے لیے پی سی بی کا بڑا اقدام تمام 6 ٹیموں کے ساتھ اینٹی گریٹی آفیسرز لگانے کا فیصلہ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کو سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے پاک رکھنے کے لیے بڑا اقدام کیا ہے۔ بورڈ نے سپر لیگ کی تمام چھ ٹیموں کے ساتھ اپنے اینٹی گریٹی آفیسرز لگانے کافیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال سپر لیگ ٹو میں 5 پاکستانی کرکٹرز سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوئے تھے۔ اب پی سی بی نے پہلے سے ہی اپنی سیکورٹی کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی اینٹی گریٹی آفیسرز ہر ٹیم کے ساتھ 24 گھنٹے موجود رہیں گے جو کھلاڑیوں کی حرکات کو مانیٹر کریں گے جبکہ اینٹی گریٹی آفیسرز اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ بھی رابطے میں رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے