
ملک بھر میں گیس کی یومیہ طلب 6ارب اور پیداوار 4ار ب کیوبک فٹ ہے
2030میں ڈیمانڈ 8ارب کیوبک فٹ تک بڑھ جائے گی اور یومیہ پیداوار ایک ارب ہوگی
اسلام آباد، لاہور( نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں گیس کے بدترین بحران کی گھنٹی بجادی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملک میں گیس کی یومیہ طلب 6 ارب، پیداوار 4 ارب کیوبک فٹ ہے۔ 2030 میں یہ ڈیمانڈ 8 ارب سے بھی بڑھ جائے گی جبکہ یومیہ پیداوار صرف 1 ارب کیوبک فٹ ہوگی۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ 12 سال میں گیس ذخائر 75 فیصد تک کم ہوجائیں گی۔ گیس کی قلت پوری کرنے کیلئے نئے ذخائر کی دریافت ناگزیر، ساتھ ہی درآمدی گیس پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 12 سال بعدملک میں گیس کی سپلائی صرف برائے نام ہوگی۔ کیونکہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے ہیں۔