English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماں کی خواہش پر اداکاری کے شعبے میں آئی، رانی مکھرجی

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ میں نے اداکاری کے شعبے کو ماں کی خواہش پر اپنایا ہے۔ رانی مکھر جی کا فلم ’’ ہچکی‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران کہنا تھا کہ ادکارہ کے شعبے کو اپنانے کا فیصلہ میرا نہیں بلکہ میری ماں کا تھا اور آج میں اپنی ماں کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے لئے اس کا انتخاب کیا کیوں کہ اب مجھے لگتا ہے کہ میں اداکاری کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی۔ رانی مکھر کا کہنا ہے ک آج کل ہر لڑکی کو مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرنی چاہئے کیوں کہ یہ ضروری ہے اور میں اپنی بیٹی آردھیا کو بھی مارشل آرٹ اور ڈانس دونوں کی تربیت ضرور دوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے