English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت میں توسیع سے متعلق اہم فیصلہ

القمر

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت میں توسیع سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیع کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں جو تقریباً گزشتہ 5 ماہ سے جاری ہے جب کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق احتساب عدالت نے 6 ماہ میں ریفرنسز پر فیصلہ سنانا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری وزارت قانون کو بھجوادی گئی ہے۔جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے بھجوائی گئی ہے جس میں ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 2012 میں عہدے پر تعینات ہوئے جس کے بعد انہیں 2015 میں تین سال کی توسیع دی گئی تھی۔احتساب عدالت کے جج کی مدت ملازمت 12 مارچ کو ختم ہورہی ہے جس کےباعث ان کی مدت میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے