English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیمرا کا غلط خبر نشر کرنے پر 17 چینلز پر جرمانہ

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی سے متعلق تھا
تمام چینلز کو پرائم ٹائم کے دوران معذرت نشر کرنے کا بھی حکم دیدیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی( پیمرا) نے17 نیوز چیلنجز کو نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی غلط خبر نشر کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ جن چیلنجز کو 10لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ان میں جیو نیوز‘ رائل نیوز‘92نیوز ‘دنیا ٹی وی‘ چینل5 آج ٹی وی‘ دن نیوز‘ ایکسپریس نیوز‘ روز ٹی وی‘ سماء ٹی وی‘ ڈان نیوز‘ اے آر وائی نیوز‘ وقت ٹی وی‘ بول نیوز ‘ کے ٹی این نیوز اور کوہ نور ٹی وی شامل ہیں۔ جبکہ مشرق ٹی وی کو مذکورہ خبر غلط چلانے پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تمام چینلز کو کل پرائم ٹائم کے دوران معذرت نشر کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اتھارٹی پیمرا آرڈیننس2002 (ترمیم شدہ) ایکٹ2007 کی سیکشن30 کے تحت چینلز کے لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کی کارروائی کا آغاز کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے