English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عروہ اور ماورا حسین کو کروڑ پتی بننے کا نیا نسخہ مل گیا

القمر

اب دونوں بہنیں زیادہ وقت شوبز کے بجائے ٹیکسٹائل اور فیشن ڈیزائننگ کے بزنس کو دے رہی ہیں
عروہ اور ماورا نے اپنے برانڈ کی پروموشن بھی خود کی کیونکہ وہ اپنی کمائی کسی اور کو دینے کے حق میں نہیں ہیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ عروہ اور ماورا حسین کو کروڑ پتی بننے کا نیا نسخہ مل گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں بہنوں نے اپنے نام کو مزید کیش کرنے کے لئے کچھ عرصہ پہلے ٹیکسٹائل اور فیشن ڈیزائننگ کا بزنسUMکے نام سے شروع کیا تھا جسے دیکھتے ہی دیکھتے بہت کامیابی ملی ہے اور اب دونوں بہنیں زیادہ وقت شوبز کی بجائے اس بزنس کو دے رہی ہیں۔عید اور جشن آزادی کے موقع پر متعارف کرائی گئی ان کی کلیکشن بہت پسند کی گئی۔عروہ اور ماورا نے اپنے برانڈ کی پرموشن بھی خود کی ہے کیونکہ وہ اپنی کمائی کسی اور کو دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ برانڈ کی برانچیں مختلف شہروں میں بنائی جارہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی بکنگ جاری ہے۔ دونوں بہنیں نئے بزنس کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔عروہ اور ماورا کے قریبی دوستوں کا اس کامیابی بارے کہنا ہے کہ جس طرح شوبزنس کے میدان میں ان کی لاٹری نکلی تھی بالکل اسی طرح ان کی ایک اور لاٹری نکل آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے