English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حسن علی نے شادی کے لیے نیا ہیر اسٹائل بنوالیا

القمر

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی لڑکی سامعہ سے نکاح کے لیے نیا ہیر اسٹائل بنالیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی شادی کے لیے نیا ہیر اسٹائل بنوالیا ہے، پیسر نے بالوں کا اسٹائل بدلنے کے بعد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں، حسن علی کا نکاح بھارتی فلائٹ انجینئر سے 20 اگست کو دبئی میں ہو رہا ہے۔

پروگرام کے مطابق حسن علی اور ان کے گھر والے 20 اگست کو دبئی پہنچیں گے اور اسی روز نکاح کی تقریب ہوگی جس میں دونوں گھرانوں کے تقریبا 25 افراد کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ نکاح کے بعد باقاعدہ رخصتی 2 سے 3 ماہ بعد ہوگی، حسن علی اور ان کے اہل خانہ کی 22 اگست کو وطن واپسی کا پلان شیڈول ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے