English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی تنظیم کا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا الرٹ جاری

القمر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹٰ وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے متعلق الرٹ امریکی این جی او جینو سائیڈ واچ نے جاری کیا ہے۔ الرٹ میں کشمیریوں کی متوقع نسل کشی کی علامات بھی بیان کی گئی ہیں، بتایا گیا ہے کہ مودی کی جماعت بی جے پی کا نظریہ ہندوتوا اس کی واضح علامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جینو سائیڈ واچ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے جابرانہ فوجی آمریت کشمیریوں کی متوقع نسل کشی کی ایک اور علامت ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ اور رکن ممالک بھارت کو کشمیر میں نسلی کشی سے روکیں۔ امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1979ء سے 2006ء تک 50 ہزار کشمیری مارے گئے۔ جینو سائیڈ واچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 2016ء سے اب تک 70 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے