English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا صرف خورشید شاہ کے ہی آمدن سے زائد اثاثے ہیں، شہلا رضا

القمر

پیپلز پارٹی کو جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے اس کو ڈسٹرب کیا جارہا ہے
مقدمات میں سیاسی انجینئرنگ ہورہی ہے‘نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیاصرف خورشید شاہ کے ہی آمدن سے زائد اثاثے ہیں۔شہلا رضا نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب ہمارے بہت اہم ایم این اے ہیں آپ چاہتے ہیں ایک پارٹی کو جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے اس کو ڈسٹرب کیا جارہا ہے میزبان نے سوال کیا کہ اگر کسی کے اثاثے اس کی آمدن سے زائد ہیں تو اس سے سوال تو پوچھا جائے گا اس پر شہلا رضا نے کہا کیا صرف خورشید شاہ صاحب کے ہی آمدن سے زائد اثاثے ہیں مالم جبہ کا کیس ہے جس میں غیر قانونی زمین الاٹ کی گئی اور بہت سے کیسز ہیں اس کو کیوں نہیں دیکھا جارہا تاثر پایا جارہا ہے کہ مقدمات میں سیاسی انجینئرنگ ہورہی ہے حکومت کی قوت برداشت نہیں ہے وہ کسی ایک مخالف کو سننا نہیں چاہتی میڈیا کے میڈیا ٹریبونلز ، صحافیوں کے لیے پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے