English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیہ ٹائون میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید

القمر

نیول کالونی پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہوگئے
شہید اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) بلدیہ ٹائون میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار شہید، آج نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے نیول کالونی پُل کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رینجرز اہلکار لانس نائیک میر افضل کو شہید کرکے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہید اہلکار کی میت کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق شہید رینجرز اہلکار سچل رینجرز ناظم آباد میں تعینات اور مشرف کالونی بلدیہ ٹائون کا رہائشی تھا، شہید اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا کہ ڈکیتی مزاحمت پر واقعہ پیش آیا، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ شہید اہلکار کی آج نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے