English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر ریلوے کو نوٹس جاری، شیخ رشید کی عدالت میں لگنے والی ہے بہت جلد پیشی

القمر

لاہور ہائیکورٹ نے ملازمین کی مستقلی کے معاملے پر وزیر ریلوے شیخ رشید اور چیئرمین ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔
عدالت نے 15 اکتوبر تک وزیر ریلوے سے جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ملازمین کی مستقلی کے معاملے پر وزیر ریلوے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 70 ملازمین کوعدالتی حکم کے باوجود مستقل نہیں کیاگیا۔
محکمے نے ایک سال سے تنخواہیں روک رکھی ہیں، عدالت نے وزیرریلوے شیخ رشید اور چیئرمین ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ،عدالت نے 15 اکتوبر تک وزیر ریلوے سے جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے