اطلاعات ہیں اسرائیلی فوجی پاکستان کی سرحد سے ملحقہ بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر پہنچ گئے ہیں
بھارتی فوج کے عزائم واضح ہیں وہ بھرپور جنگ کی تیاریاں کر رہے ہیں‘ دفاعی تجزیہ کار زید حامد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کارگل کے محاذ پر جنگ چھیڑنے کی کوششیں، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیار پہنچا دئیے، دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور حتیٰ کہ کارگل کے مقام پر بھی جنگی ہتھیار پہنچا چکی ہے، ان کے عزائم واضح ہیں کہ وہ بھرپور جنگ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کی جا رہی ہے۔بھارت اپنے اقدامات سے واضح کر رہا ہے کہ وہ ایک بھرپور جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ حتیٰ کہ بھارت کارگل جیسے مشکل محاذ پر بھی جنگی ہتھیار پہنچا چکا ہے۔ زید حامد نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسرائیلی فوجی پاکستان کی سرحد سے ملحقہ بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر پہنچ گئے ہیں۔زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے ممکنہ حملے کا جھوٹ پھیلا کر پس پردہ جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے۔بھارت لاہور اور سیالکوٹ کے محاذ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔

