نور خان ایئربیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا
کل شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی‘ذرائع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن آج پاکستان کے 5 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں گے ، 2006 کے بعدبرطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فردکایہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا نور خان ایئربیس پر پہنچے گا جہاں ان کا ریڈ کارپٹڈ استقبال کیا جائے گا۔ وفاقی وزرا ،دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے۔ نور خان ایئربیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین، طبی ماہرین اور چالیس سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے ،کل شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہونگی۔

