English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک صدر طیب اردوان نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

رجب طیب اردوان کو 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا خصوصی دورہ کرنا تھا
ترک حکومت نے فیصلے سے متعلق حکومت پاکستان کو مطلع کر دیا‘میڈیا رپورٹس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا، رجب طیب اردگان کو 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان کا خصوصی دورہ کرنا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکومت نے فیصلے سے متعلق حکومت پاکستان کو مطلع کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے رجب طیب اردگان کے دورے کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی تھی۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے کیے جانے کا امکان تھا۔ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ تاہم اب شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ترک صدر طیب اردگان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترکی کی جانب سے کچھ روز قبل شام میں کردوں کے زیر انتظام علاقے میں فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے بعد سے خطے کے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ جبکہ ترکی کو شام میں فوجی آپریشن شروع کیے جانے پر شدید دباو کا سامنا ہے۔ اسی باعث ترک صدر نے ناصرف دورہ پاکستان، بلکہ دیگر غیر ملکی مصروفیات بھی منسوخ کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے