غلطی انسان سے ہوتی ہے کیوں کہ انسان خطا کا پتلا ہے‘ افسردگی کیساتھ جاری پیغام
مداحوں نے رابی پیرزادہ کے ٹویٹر پیغام کے جواب میں انہیں ہمت کرنے کا مشورہ دیدیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں جیسی ہوں اس کے لئے معذرت‘‘۔ انہوں نے افسردگی کے ساتھ جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ میں جیسی ہوں ویسا ہونے کیلئے معذرت۔ اس ٹویٹ کے جواب میں مداحوں نے رابی پیرزادہ کو ہمت کرنے کا مشورہ دیدیا ہے اور ایک صارف نے انہیں کہا کہ ’غلطی انسان سے ہوتی ہے کیوں کہ انسان خطا کا پتلا ہے، بس آپ اس ذات سے معافی مانگو جس نے پیدا کیا وہ ذات بڑی رحیم و کریم ہے‘۔ایک صارف نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپکو سلامت رکھے۔ ایک صارف نے انہیں وقت گزرنے کا مشورہ دیا کہ برا وقت گزر جاتا ہے۔اچھا وقت آئے گا۔ ’وقت سدا ایک سا نہیں رہتا،لوگ زندگی میں آتے ہیں،اپنا کردار نبھاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں،پر وقت کبھی رکتا نہیں ہے،اچھا ہو یا برا،گزر ہی جاتا ہے اچھے وقت میں اللہ پاک کا شکر ادا کرے اور برے وقت پر صبر کرے‘۔

