دبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کا نام ہمیشہ کامیابی کے برج پر رہتا ہے تاہم ان کے پرستار نے ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کا نام دبئی کے برج خلیفہ پر بھی روشن کردیا۔ کنگ خان کو54 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مبارکباد دی جارہی ہے جس کیلئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو بھی استعمال کیا جارہا ہے جبکہ ایک مداح نے برج خلیفہ پر ’’ شاہ رخ خان کو سالگرہ مبارک ہو‘‘ کے الفاظ روشن کردیئے‘ ان مناظر کو مختلف ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں سمیت اماراتی شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔

