English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کی زندگی کیلیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

القمر

 لاہور: ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو بارباراسٹیرائیڈزنہیں دیئے جا سکتے، اسٹیرائیڈز کی بار بار ہائی ڈوز ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، ان کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہوجائے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : نوازشریف کوحکومت نے تاحال لندن روانگی کی اجازت نہیں دی، خاندانی ذرائع

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، انکی صحت کے بارے میں کوئی بھی اطلاع پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب یا ڈاکٹرعدنان جاری کریں گے۔ ان کے علاوہ کسی اطلاع کو بغیر تصدیق نہ چلایاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے