English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کی عمارت پر بمباری، فلسطینی رہنما اہلیہ سمیت شہید

غزہ: اسرائیلی صہیونی فوج نے ایک رہائشی عمارت پر شدید بمباری کرتے ہوئے فلسطین اسلامک گروپ کے اہم رکن کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں رہائشی عمارت پر بمباری کرتے ہوئےفلسطینی رہنما بہا ابو العطا اور ان کی اہلیہ کو شہیدکردیا۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جعلی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی نوجوان عمر البداوی کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہےجس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے