English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کویت میں وزیر اعظم اور کابینہ نے استعفا دے دیا

القمر

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی وزیر اعظم شیخ جابر مبارک الحمد اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔ دوسری جانب اسمبلی کے اسپیکر مرزوق غانم کا کہنا تھا کہ امیر کویت شیخ صباح الصباح نے کابینہ کا استعفا قبول کرلیا ہے کہ اور وہ پارلیمان کو تحلیل نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے امور عامہ کی ملکی وزیر جنان رمضان کے مستعفی ہونے کے 2روز بعد عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمان کے 10ارکان نے خاتون وزیر جنان رمضان اور وزیر داخلہ شیخ خالد جراح صباح کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا رکھی تھی، جب کہ وہ شیخ خالد صباح کو بھی پارلیمان میں سوالات کرنے کے لیے طلب کرنا چاہتے تھے۔ پارلیمانی ارکان نے جینان رمضان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ 2018ء میں سیلاب کے انفرااسٹرکچر کی مرمت کرانے میں ناکام رہیں۔ جینان رمضان نے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت ابتدا ہی سے مسائل کا شکار ہے اور انہیں ان مسائل کا ذمے دار نہ ٹھیرایا جائے جو ان کے قلم دان سنبھالنے سے پہلے سے موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے