ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی ساختہ ایس -400 میزائل دفاعی نظام خریدنا بند نہیں کرسکتے، اردوان

واشنگٹن: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی روسی ساختہ ایس -400 میزائل دفاعی نظام خریدنا بند نہیں کرےگا۔

ترک صدر طیب اردوان نے دورہ امریکا کے دوران امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس  کا مقصد شام میں ترک فوج کی مداخلت کو روکنا اور  ایس 400 روسی دفاعی نظام اور دیگر مسائل پر پیدا ہونے والی کشیدگی دور کرنا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روسی نظام اپنے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے لیے خطرہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے لڑاکا پروگرام میں ترکی کی شرکت معطل کردی ہے۔

Image result for russian s400 and erdogan

واضح رہے کہ ترک صدر رواں ہفتے کے آغاز پرامریکا کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں