English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کے فٹنس کیمپ میں متعدد کھلاڑیوں کی عدم شرکت

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے لگائے گئے فٹنس کیمپ میں  کئی پلیئرز شریک نہیں ہورہے۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ حکام کو آگاہ کردیاہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد عرفان نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے تاہم محمد عامر صرف دو دن کے لیے دستیاب ہیں، انہیں بھی 20 نومبر کو عمرہ کے لیے روانہ ہونا ہے

دوسری جانب فاسٹ بولر وہاب ریاض، شعیب ملک اور آصف علی جنوبی افریقا میں جاری لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ شاداب خان، فخرزمان،عثمان قادر کو قائد اعظم ٹرافی کے میچز کی وجہ سے اس کیمپ سے مستشنی قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے