ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ اکتوبر2019 ء کے دوران سعودی عرب میں رہائش‘ خوراک ‘بجلی اور ایندھن کے اخراجات میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ رہائش‘ پانی‘ بجلی‘ کھانے پینے کی اشیاء میں0.5 فیصد‘ فیول میں0.6 فیصد‘ صحت کی خدمات میں0.2 فیصد‘ فرنیچر اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء میں0.2فیصد‘ تمباکو میں0.1 فیصد‘ ملبوسات اور جووں میں0.1 فیصد ‘ریستورانوں اور ہوٹلوں میں0.1 فیصد‘ نجی خدمات اور اشیاء میں0.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔

