English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ سندھ نے طلب� تنظیموں پرعائد پابندی ختم کردی

کابینہ سے منظوری کے بعد سمری سندھ اسمبلی میں پیش کی جائے گی‘مرادعلی شاہ
وزیراعلیٰ کی طلبہ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات ‘ یونینز جلد بحال کرنے کی یقین دہانی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سٹوڈینٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے بعد سندھ حکومت نے یونیزسے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے باقاعدہ منظوری دے دی،سمری جلد سندھ کابینہ میں پیش کی جائیگی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد سمری سندھ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مراد علی شاہ نے مختلف طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں طلبہ یونینز جلد بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے جنرل ضیاء الحق کے دور میں طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم بے نظیر نے اپنے دور حکومت میں طلبہ تنظیموں کی بحالی کا اعلان بھی کیا مگرحکومت کے فیصلہ کو عدالت میں فیصلہ چیلنج کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے