اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ 2020ء طے پا گیا۔ آئندہ سال دو لاکھ پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شمولیت کا فیصلہ سعودی وزارت داخلہ کی رپورٹ پر ہوگا۔ منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں شکایات کے ازالے کے لیے پاکستان اور سعودی اراکین پر مشتمل دس رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی جو مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔ وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔

