English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی بینک کا مصالحتی نظام نقائص پر مبنی ہے، امریکی اخبار کی رپورٹ

القمر

نیویارک( آن لائن ) امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے عالمی بینک کے مصالحتی نظام کو نقائص پر مبنی قرار دے دیا۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے مصالحتی نظام سے غریب ممالک کی قیمت پر امیر ممالک کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ریکوڈک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار نے لکھاہے کہ اس کیس میں پاکستان پر 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا جرمانہ اس کی مثال ہے، پاکستان کو ایسے کیس میں جرمانہ کیا گیا جو منظور ہوا نا اس پر عمل درآمد ہوا۔رپورٹ میں ریکوڈک کے حوالے سے مصالحتی پینل کے فیصلے کو کان کنی کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی بینک کے مقرر کردہ مصالحتی پینل میں اس شعبے کا ماہر کوئی نہیں تھا۔ورلڈ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلوی کمپنی کے کیس میں ممبران کا چناؤ فریقین نے کیا، ٹریبونل کے صدر کا چناؤ بھی فریقین نے ہی کیا، فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے پاکستان کی درخواست عالمی بینک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔یاد رہے کہ 2012ء سے بین الاقوامی فورم پر لڑی جانے والی قانونی جنگ کا فیصلہ ورلڈ بینک نے جولائی میں جاری کیا تھا جس میں پاکستان پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عاید کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے