English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: کروڑوں کیمروں کے جدید نظام سے شہری خوفزدہ

القمر

 

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی حکومت کی جانب سے چہرے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔ بیجنگ کے ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق 74 فیصد شہریوں کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی بجائے روایتی شناختی طریقوں کو استعمال کیا جائے۔ سروے میں شامل 6ہزار افراد کو بائیو میٹرک ڈیٹا کے ہیک کیے جانے یا لیک ہوجانے کے خدشات تھے۔ خبررساں اداروں ے مطابق حکومت کی جانب سے ملک بھر کے اسٹیشنوں، اسکولوں اور خریداری مراکز میں چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے نظام کو نصب کیا جا رہا ہے۔ نندو پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن نامی تحقیقاتی ادارے کی تحقیق کو چین میں اس موضوع پر رائے عامہ کے حوالے سے پہلی اور سب سے بڑی تحقیق قرار دیا گیا ہے۔ سروے میں شامل 80 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہیں سیکورٹی نظام میں خامیوں پر تحفظات ہیں۔ بیجنگ حکومت نے ملک بھر میں عوام کی نگرانی کرنے کے لیے 17 کروڑ سے زائد کیمروں پر مبنی وسیع و عریض نیٹ ورک نصب کیا ہے۔ کمپاریٹیک نامی سائبرسیکورٹی کمپنی نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی شہریوں کو اس حوالے سے لاحق تشویش معقول ہے۔ حکومت کے پاس’شہریوں کی بائیو میٹرک حفاظت سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ یہ سروے اکتوبر اور نومبر کے درمیان انٹرنیٹ کے ذریعے کیا گیا تھا،جس میں 57 فیصد افراد نے اپنی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ 84 فیصد صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اس ڈیٹا کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، جو چہرے کی شناخت کرنے والے نظام نے ان کے بارے میں اکٹھا کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے