English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں تمام غیر ملکی سافٹ ویئر و سامان ہٹانے کا حکم

القمر

بیجنگ/ برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر و محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آیندہ 3 برسوں کے اندر اندر اپنے ہاں موجود تمام تر غیر ملکی کمپیوٹر ساز و سامان اور سافٹ ویئر ہٹا دیں۔ چینی فنانشل ٹائمز اخبار میں اس بارے میںپیر کے روز شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ حکم برسر اقتدار کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ساتھ امریکا کے برتاؤ کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ چین غیر ملکی ساز و سامان اور سافٹ ویئر کے متبادل کے طور پر چینی مصنوعات چاہتا ہے۔ دوسری جانب ایک یورپی بزنس گروپ نے اپنے ایک تازہ مطالعے میں بتایا ہے کہ امریکی و چینی تجارتی جنگ کا خمیازہ چین میں چھوٹی کمپنیاں بھگت رہی ہیں، جب کہ بڑی کمپنیوں کو زیادہ فرق نہیں پڑھ رہا۔ یورپی یونین چیمبر آف کامرس ان چائنا کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی اشیا پر اضافی محصولات کے اعلان سے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔ چیمبر کے سربراہ نے بتایا کہ چین میں تمام کمپنیوں کو خدشہ ہے کہ یہ تجارتی جنگ جاری رہے گی اور اس ضمن میں فیصلہ ساز اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے