English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی

القمر

راولپنڈی (آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر کی بدھ کے روزہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بدھ کی سہ پہر  پریس کانفرنس کرنی تھی تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر آپریشنل مصروفیات کی وجہ سے پشاور روانہ ہو گئے جس کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ منگل کے روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں طویل دورانیے پر محیط کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی تھی لیکن کورکمانڈرزکانفرنس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے