English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ 2 پائلٹ ہلاک

القمر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کا ہیلی کاپٹر کورنوفسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی کہ کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ کو مل گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے