English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیماری کے نام پر ضمانت ہوئی‘مقدمات ختم نہیں ہوئے‘فردوس عاشق

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ طبی بنیاد پر ضمانت کا مطلب کیس سے بریت نہیں ہوتی، نواز شریف کو طبی بنیاد پر دی گئی ضمانت کے 4 ہفتوں میں چند دن باقی ہیں ،آصف زرداری کے خلاف
11ریفرنسز اور 14انکوائریاں چل رہی ہیں ابھی تو 40 سال کا حساب لینا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب کرنے والا ادارہ زندہ اور کرپٹ لوگوں کے مفاد مرنا شروع ہوگئے ہیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کو فعال بنانے اور بجٹ مختص کرنا حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، مسلح افواج ،سیکورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کی بدولت وزیراعظم دنیا کے سامنے پاکستان کا درخشاں چہرہ متعارف کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مادروطن کے لیے دی گئی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیںجائیں گی ،سابق دور حکومت میں اطلاعات تک رسائی قانون کے صرف نعرے لگائے گئے لیکن عملی جامہ موجودہ حکومت نے پہنایا، پاکستان انفارمیشن کمیشن کے لیے 7کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جلد ان کے لیے مستقل سیکرٹریٹ کا بندوبست کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم عمران سوئزرلینڈ کے دورے سے واپسی پر کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریںگے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت انسانی حقوق کی پامالی کر رہے ہیں، اسرائیل اور بھارت میں مسلمانوں کی طرف سے مزاحمت کے یکساں جذبات ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر اپ لوڈ کی جس کے اوپر لکھا کہ بھارت اور اسرائیل میں مسلمانوں پر جبر کی تصویریں ایک جیسی ہیں،یہ تصویر مغربی کنارے سے ہے جہا ں ایک فلسطینی لڑکی اسرائیلی فوجی کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے جبکہ دوسری بھارت سے ایک لڑکی بھارتی پولیس کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے، جذبوں اور مزاحمت میں یکسانیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے