English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرویز مشرف کو سزائے موت پر وکلاء کا جشن

القمر

 راولپنڈی: ملک بھر کے وکلاء نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو آئین شکنی کیس میں سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کا خیر قدم  کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق فوجی صدر کو سزائے موت کے حکم پر ملک بھر کے وکلاء نے جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے  کو مبارکباد پیش کی، راولپنڈی بار میں  وکلاء نے پرویز مشرف کے خلاف نعرہ بازی کی اور  عدلیہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔

سیکرٹری بار شہزاد میر نے  کہا کہ وکلاء کی بار میں نعرہ بازی سے آئین اور قانون کی بالادستی ثابت ہوگئی ہے، وکلاء عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

ادھر پشاور میں  وکلاء نے مٹھیاں تقسیم کیں اور عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ پشاور بار میں وکلا نے جمع ہو کر عدالتی فیصلے پر خوشیاں منائیں۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کوسزائے موت سنائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے