English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے معاملے پراکشے کمارکا دوغلا پن سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر صارفین نے مودی کا چیلا قرار دیتے ہوئے بزدل اورجھوٹا قرار دے دیا
یہ صرف فلموں میں ہیرو بنتے ہیں جامعہ کا طالب علم ان سے زیادہ بہادرہوتا ہے‘ٹوئٹر صارف
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمارنے جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کے معاملے پراپنا دوغلا پن دکھا دیا۔اکشے کمارمسلمانوں کے خلاف اپنے متنازع بیان دینے یا مختلف سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث اکثراپنے ہی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اوراس باربھی انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کولائک کرکے خطرہ مول لیا تاہم اداکارنے کچھ ہی دیربعد ’اَن لائک‘ Unlike کردیا تھا۔اس حوالے سے اکشے نے ٹوئٹرپربیان دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کرنے کی ویڈیوکو میں نے ’لائک‘ غلطی سے کیا تھا، در اصل دوسری ٹوئٹس کو دیکھتے ہوئے مجھ سے لائک ہوگیا تھا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد جب مجھے احساس ہوا توفوراً ہی اسے ’اَن لائک‘ کردیا تھا کیونکہ میں اس طرح کسی بھی تشدد کا حامی نہیں۔اداکارکے اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر’بائیکاٹ کینیڈیئن کمار‘ ٹرینڈ کرنے لگا جب کہ صارفین نے انہیں کھری کھری سناتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک صارف نے اکشے کمارکو وڈیولائک کرنے پرمودی کا چیلا قرار دے دیا۔ایک اورصارف نے کہا کہ بزدل اکشے کمار، جب لائک کیا ہے تو قبول بھی کرو۔ایک اور صارف نے اکشے کمار کو بزدل قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف فلموں میں ہیرو بنتے ہیں جب کہ جامعہ کا طالب علم ان سے زیادہ بہادرہوتا ہے۔دوسری جانب کتنے ہی صارفین نے بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی کوجھوٹا قراردیا اورکہا کہ یہ لائک انہوں نے غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ کرکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے